Khizan Ka Daur Hai , Mosam Ko Khushgawar Na Kar Hum Ahl e Hijar Hein Hum Se Tou Zikar Yaar Na Kar
خزاں کا دور ہے، موسم کو خوشگوار نہ کر
ہم اہل ہجر ہیں ہم سے تو ذکر یار نہ کر
Khizan Ka Daur Hai , Mosam Ko Khushgawar Na Kar
Hum Ahl e Hijar Hein Hum Se Tou Zikar Yaar Na Kar
بس ایک میں ہی بچا ہوں سفر میں ساتھ ترے
سو تجھ کو چارہ بھی کیا ہے جو اعتبار نہ کر
ہوائے شام تو ایسے نہ چھیڑ، تنگ نہ کر
بدن سے یوں نہ لپٹ، مجھ کو بیقرار نہ کر
یقین چاہتا ہوں اب کے تیری بات پہ میں
سو مجھ سے ملنے کا وعدہ یوں بار بار نہ کر
تجھے اکیلا نہ کر دے گئی رتوں کا ملال
یہی کہوں گا مسافر کا انتظار نہ کر
کلدیپ کمار
Kuldeep Nair

Comments
Post a Comment