Baat Thi Narawa , Mujh Ko Kehna Pada Aur Karta Bhi Kia , Mujh Ko Kehna Pada
بات تھی ناروا، مجھ کو کہنا پڑا
اور کرتا بھی کیا، مجھ کو کہنا پڑا
Baat Thi Narawa , Mujh Ko Kehna Pada
Aur Karta Bhi Kia , Mujh Ko Kehna Pada
میں سمجھتا رہا، تُو سمجھ جائے گا
تُو سمجھ نہ سکا مجھ کو کہنا پڑا
دل سے دل میں اتر جائے گی اَن کہی
یہ مرا وہم تھا مجھ کو کہنا پڑا
میں نے کیا کیا سنا اور پھر ایک دن
جو کبھی نہ کہا مجھ کو کہنا پڑا
تُو نے لے کر نظر پھیر لی اور چُپ
پھول کیسا لگا مجھ کو کہنا پڑا
احمد خلیل خان
Ahmad Khaleel Khan

Comments
Post a Comment