Dunya Mein Bas Ik Shakhs Humara Nahi Hota Hota Bhi Agar Hai Tou Sara Nahi Hota
دنیا میں بس اک شخص ہمارا نہیں ہوتا
ہوتا بھی اگر ہے تو وہ سارا نہیں ہوتا
Dunya Mein Bas Ik Shakhs Humara Nahi Hota
Hota Bhi Agar Hai Tou Sara Nahi Hota
تم لوٹ تو آئے ہو مگر کارِ محبت
اک بار ہی ہوتا ہے دوبارہ نہیں ہوتا
بکھرے ہوئے اجڑے ہوئے ٹھکرائے ہوئے سے
ہم ایسوں کا کوئی بھی سہارا نہیں ہوتا
اب دل میں نہیں ہے ترے دیدار کی حسرت
بدلے ہوئے موسم کا نظارہ نہیں ہوتا
اچھے ہیں وہ دشمن ہی جو رکھتے ہیں خبر تو
اپنوں کو تو اتنا بھی گوارا نہیں ہوتا
رہتی یونہی تِشنہ سی کنارے پہ کھڑی میں
دریا نے اگر مجھ کو پکارا نہیں ہوتا
دو بار تو کر اپنا کرم رزق کے مالک
اک وقت کی روٹی پہ گزارا نہیں ہوتا
میں توڑ کے لاتی ہوں فلک سے اسے شفقت
آتی ہوں زمیں پر تو ستارا نہیں ہوتا
شفقت حیات شفق
Shafqat Hayat Shafaq

Comments
Post a Comment