Har Musafir Ka Humsafar Hona Kitna Mushkil Hai Rahguzar Hona
ہر مُسافر کا ہمسفر ہونا
کتنا مُشکل ہے رہگُزر ہونا
Har Musafir Ka Humsafar Hona
Kitna Mushkil Hai Rahguzar Hona
اک خرابے میں عالیشان مکان
اور بھرے شہر میں کھنڈر ہونا
تبصرے کرنا تازہ خبروں پر
اپنی حالت سے بے خبر ہونا
ایک تو لڑنا باد و باراں سے
اور پھر خُشک شاخ پر ہونا
ُپُختہ کرنا شکستہ دیواریں
اور خُود ٹُوٹنے کا ڈر ہونا
ایک سا تجربہ ہے میرے لیے
گھر میں ہونا کہ در بہ در ہونا
چھان مارا ہے آج دِل کو بھی
تم یہاں بھی نہیں مگر ہو نا؟
جانے کل کس قدر بچوں شارقؔ
کم نہیں میرا اس قدر ہونا
سعید شارقؔ
Saeed Shariq

Comments
Post a Comment