Meri Sans Chalti Hai Dum Ba Dum , Mujhe Aitbar Nahi Koi Tere Nam Lekh Di Hai Zindagi Mera Ikhteyar Nahi Koi
مری سانس چلتی ہے دم بہ دم، مجھے اعتبار نہیں
کوئی ترے نام لکھ دی ہے زندگی مرا اختیا ر نہیں کوئی
Meri Sans Chalti Hai Dum Ba Dum , Mujhe Aitbar Nahi
Koi Tere Nam Lekh Di Hai Zindagi Mera Ikhteyar Nahi Koi
کبھی ملنے سب چلے آتے تھے، کوئی بات اپنی سناتے تھے
مرے دوستوں کی طرف سے بھی رہا اب کی بار نہیں کوئی
جو خبر لگی مرے نام کی، مرے شہر میں وہ چلی نہیں
یہی بات تو مرے حق میں ہے، لگا اشتہار نہیں کوئی
کڑی ہجر کی ہیں مسافتیں، پڑی راستے میں ہیں کلفتیں
بڑی بات ہے سبھی جی رہے، کہیں بیقرار نہیں کوئی
یہ وہ بستیاں ہیں جیالوں کی، یہاں پر لڑائیاں سالوں کی
رہ عشق بھی وہ مقام ہے جہاں جیت ہار نہیں کوئی
بسی خوف میں ہے فضا سحر، کھڑے سوچ میں ہیں درخت بھی
سبھی راستے ہیں ڈرے ڈرے کہیں انتظار نہیں کوئی
یاسمین سحر
Yasmin Sahar

Comments
Post a Comment