Muhabbaton Ke Safar Mein Juda Nahi Hote Hum Aise Log Kabhi Bewafa Nahi Hote
محبتوں کے سفر میں جدا نہیں ہوتے
ہم ایسے لوگ کبھی بیوفا نہیں ہوتے
Muhabbaton Ke Safar Mein Juda Nahi Hote
Hum Aise Log Kabhi Bewafa Nahi Hote
جو صرف باتوں کے جادو سے دل لبھاتے ہیں
وہ دردِ دل کی تو ہرگز دوا نہیں ہوتے
ہزار بار بھی ملنے سے دل نہیں ملتے
وہ ہمسفر تو کبھی ہم نوا نہیں ہوتے
خزاں کی طرح گراتے ہیں خواب کے پتے
وہ لوگ صحنِ چمن کی ادا نہیں ہوتے
ہوائے عصر بدلنے کو ہے خبر کر دو
پرانے نقش یہاں پر روا نہیں ہو تے
وہ لوگ جن کو میسر ہے ریشم و اطلس
وہ دردِ دل سے کبھی آشنا نہیں ہوتے
ہم اپنی بھوک کو غزلوں میں ڈھال دیتے ہیں
سخن کے دیپ کبھی بے نوا نہیں ہوتے
فرح خان
Farah Khan

Comments
Post a Comment