Yeh Mujh Mein Kon Samaya HaiAndmal Ke Bad Janam Lia Hai Yeh Kis Ne Mere Zawal Ke Bad
یہ مجھ میں کون سمایا ہے اندمال کے بعد
جنم لیا ہے یہ کس نے مرے زوال کے بعد
Yeh Mujh Mein Kon Samaya HaiAndmal Ke Bad
Janam Lia Hai Yeh Kis Ne Mere Zawal Ke Bad
مری خطاؤں کو اس نے بھلا دیا ہو گا
ہے مرمریں سا یہ احساس اس خیال کے بعد
میں عرضِ حال جو کرتی تو کس طرح کرتی
وہ پھوٹ پھوٹ کے رویا مرے سوال کے بعد
اکیلے چاند نے جھیلا ہے وحشتوں کا عذاب
بہت سکوت ہے ساحل پہ اک جلال کے بعد
وہ دور مجھ سے رہے، خوش رہے جہاں بھی رہے
خوشی کے دیپ چمکتے ہیں اس ملال کے بعد
بشر کی زیست بسر ہوگئی خماری میں
ہے خاک زار پہ سویا ہوا دھمال کے بعد
شائستہ مفتی
Shaista Mufti

Comments
Post a Comment