Dil Ko Deewana Bana Daiti Hain Teri Aankhein Ishq Ka Raaz Suna Daiti Hein Teri Aankhein
دل کو دیوانہ بنا دیتی ہیں تیری آنکھیں
عشق کا راز سنا دیتی ہیں تیری آنکھیں
Dil Ko Deewana Bana Daiti Hain Teri Aankhein
Ishq Ka Raaz Suna Daiti Hein Teri Aankhein
جب بھی دیکھوں تو عجب سا نشہ چھا جاتا ہے
دل کو مدہوش بنا دیتی ہیں تیری آنکھیں
ہونٹ خاموش سہی پھر بھی اثر رکھتی ہیں
دل کی ہر بات بتا دیتی ہیں تیری آنکھیں
تو جو مسکائے تو دنیا بھی حسیں لگتی ہے
پیار کا رنگ دکھا دیتی ہیں تیری آنکھیں
کوئی دیکھے تو ٹھہر جائے نظر اک پل کو
دل میں طوفان اٹھا دیتی ہیں تیری آنکھیں
آفریدیؔ بھی بھلا کیسے بچاتا دل کو
روح تک آگ لگا دیتی ہیں تیری آنکھیں

Comments
Post a Comment