Door Se Daikha Agar Deed Adhori Hogi Aap Se Bandhi Jo Umeed , Adhori Hogi
دور سے دیکھا اگر دید ادھوری ہو گی
آپ سے باندھی جو امید، ادھوری ہو گی
Door Se Daikha Agar Deed Adhori Hogi
Aap Se Bandhi Jo Umeed , Adhori Hogi
چوڑیاں، مہندی ضروری ہیں، چلو مان لیا
آپ کے بن تو مری عید ادھوری ہو گی
لب سے اقرار کا جب تک نہ فسوں ٹوٹے گا
دل کی دھڑکن کی بھی تائید ادھوری ہو گی
دیکھنا آپ کے سپنے نہیں پورے ہوں گے
جب تلک نیند کی تجدید ادھوری ہو گی
مہوش ملک
Mehwish Malik

Comments
Post a Comment