Main Na Kehta Tha Mere Yaar , Badal Jata Hai Waqt Kitna Bhi Ho Dushwar Badal Jata Hai
میں نہ کہتا تھا میرے یار، بدل جاتا ہے
وقت کتنا بھی ہو دشوار بدل جاتا ہے
Main Na Kehta Tha Mere Yaar , Badal Jata Hai
Waqt Kitna Bhi Ho Dushwar Badal Jata Hai
میں نے بس دل کی سنی ورنہ تیرے بارے میں
لوگ کہتے تھے خبردار بدل جاتا ہے
حاکم وقت یوں مغرور نہ بن، ہوش میں آ
پیر آتا ہے تو اتوار بدل جاتا ہے
تجھ پہ کیسے ہو یقیں مجھ کو کہ اب تو یکسر
اپنا کہتا تو ہے ہر بار بدل جاتا ہے
یہ نزاکت، یہ دکھاوا یہ تکبر اچھا
یعنی دولت سے بھی معیار بدل جاتا ہے
دیکھنے والو حقارت سے نہ دیکھو مجھ کو
بھوک سے جسم کا آکار بدل جاتا ہے
کیا بتاؤں کہ محبت کے سفر میں راہیؔ
غم تو رہ جاتا ہے، غمخوار بدل جاتا ہے
عادل راہیؔ
Adil Rahi

Comments
Post a Comment