Mousam Ne Koi Khas Rea'ayat Nahi Karni Hum Jaise Parendon Ne Bhi Hijrat Nahi Karni
موسم نے کوئی خاص رعایت نہیں کرنی
ہم جیسے پرندوں نے بھی ہجرت نہیں کرنی
Mousam Ne Koi Khas Rea'ayat Nahi Karni
Hum Jaise Parendon Ne Bhi Hijrat Nahi Karni
اب جس نے لگانا ہے نشانہ وہ لگائے
منت نہیں کرنی ہے، سماجت نہیں کرنی
جو جس کو سمجھنا ہے وہ ہم کو سمجھ لے
ہر بات کی اب ہم نے وضاحت نہیں کرنی
اب جس نے بچھڑنا ہے، بچھڑ جائے بلا سے
رو رو کے کوئی ہم نے قیامت نہیں کرنی
اب ہم نے کسی شخص کو لازم نہیں کہنا
اور ہم نے کسی شخص کی عادت نہیں کرنی
اب رنج اٹھانے کی نہیں ہم میں ہے طاقت
اب ہم نے کسی طور محبت نہیں کرنی
بہتر ہے کہ محفوظ رہے ہاتھ میں عزت
اس دور کے بچوں کو نصیحت نہیں کرنی
فضل الرحمن
Fazal ur Rehman

Comments
Post a Comment