Sabar Ke Jitne Taqazay Thay , Pore Rakhay Phir Bhi Seenay Mein Koi Kitne Kalejay Rakhay
صبر کے جتنے تقاضے تھے، وہ پورے رکھے
پھر بھی سینے میں کوئی کتنے کلیجے رکھے
Sabar Ke Jitne Taqazay Thay , Pore Rakhay
Phir Bhi Seenay Mein Koi Kitne Kalejay Rakhay
ہم نے بہنے دیا ظالم کی بغاوت میں لہو
حاکمِ وقت کی چوکھٹ پہ جنازے رکھے
تو قضا کرتا رہا ہم کو نمازوں کی طرح
ہم نے عیدوں پہ ترے نام کے روزے رکھے
خط میں اظہار کے الفاظ کا دم گُھٹ ہی گیا
پھول مرجھا ہی گئے جیب میں رکھے رکھے
جس نفاست سے بناتا ہے وہ شخص اپنے قفس
اس کی مرضی ہے میاں جیسے پرندے رکھے
منہ چھپانے کو جگہ ملتی نہیں جس کے سبب
ہم نے اس شخص کے ہر عیب پہ پردے رکھے
میری الماری میں اک عمر سے رنجیدہ ہیں
تیرے کنگن، ترے جھمکے، ترے جوڑے رکھے

Comments
Post a Comment