Zameen Tarasti Rahi Abar Na Barsa Barson Dhuwan Dhuwan Sa Raha Tha Zara Zara Barson
زمیں ترستی رہی ابر نہ برسا برسوں
دھواں دھواں سا رہا تھا ذرا ذرا برسوں
Zameen Tarasti Rahi Abar Na Barsa Barson
Dhuwan Dhuwan Sa Raha Tha Zara Zara Barson
دکھا گیا وہ مرے دل کو سرد مہری سے
مری دعاؤں کا عنوان جو رہا برسوں
یقین تھا کہ کوئی خواب سے جگا دے گا
اسی امید پہ سہتی رہی سزا برسوں
وہ مری سوچ کے پنوں سے کھو گیا یکسر
مرے لہو میں جو شامل رہا سہا برسوں
جلا رہی ہوں میں اب تک یہ سوچ کر شمعیں
کسی کو تھامرے اشکوں کا آسرا برسوں
شائستہ مفتی
Shaista Mufti

Comments
Post a Comment