Barish Thi, Aur Abr Tha, Darya Tha Aur Bas Jagi Tou Mere Samne Sahra Tha Aur Bas
بارش تھی ' اور ابر تھا ' دریا تھا اور بس
جاگی تو میرے سامنے صحرا تھا اور بس
جاگی تو میرے سامنے صحرا تھا اور بس
آیا ہی تھا خیال کہ پھر دھوپ ڈھل گئ
بادل تمھاری یاد کا برسا تھا اور بس
بادل تمھاری یاد کا برسا تھا اور بس
ایسا بھی انتظار نہیں تھا کہ مر گئے
ہاں اک دیا دریچے میں رکھا تھا اور بس
تم تھے 'نہ کوئ اور تھا 'آہٹ نہ کوئ چاپ
میں تھی' اداس دھوپ تھی'رستہ تھا اور بس
یوں تو پڑے رہے مرے پیروں میں ماہ و سال
مٹھی میں میری ایک ہی لمحہ تھا اور بس
سیماغزل
ہاں اک دیا دریچے میں رکھا تھا اور بس
تم تھے 'نہ کوئ اور تھا 'آہٹ نہ کوئ چاپ
میں تھی' اداس دھوپ تھی'رستہ تھا اور بس
یوں تو پڑے رہے مرے پیروں میں ماہ و سال
مٹھی میں میری ایک ہی لمحہ تھا اور بس
سیماغزل
V nice
ReplyDelete