سب کر لینا، لمحے ضائع مت کرنا
غلط جگہ پر جذبے ضائع مت کرنا
غلط جگہ پر جذبے ضائع مت کرنا
جن کی آنکھیں پیاری، باتیں جھوٹی ھوں
ان کی خاطر سپنے ضائع مت کرنا
ان کی خاطر سپنے ضائع مت کرنا
سادہ ھوں، اور برینڈز پسند نہیں مجھ کو
مجھ پر اپنے پیسے ضائع مت کرنا
مجھ پر اپنے پیسے ضائع مت کرنا
جن لوگوں کو خاموشی کی قدر نہ ھو
ان لوگوں پر لہجے ضائع مت کرنا
ان لوگوں پر لہجے ضائع مت کرنا
عشق تو نیت کی سچائی دیکھتا ھے
دل نہ جُھکے تو سجدے ضائع مت کرنا
دل نہ جُھکے تو سجدے ضائع مت کرنا
روزی روٹی دیس میں بھی مل جائے گی
دور بھیج کے رشتے ضائع مت کرنا
دور بھیج کے رشتے ضائع مت کرنا
علی زریون
No comments:
Post a Comment