Aik Dastak Ke Dhyan Par Guzri Umar Sari Guman Par Guzri
ایک دستک کے دھیان پر گزری
عمر ساری گمان پر گزری
Aik Dastak Ke Dhyan Par Guzri
Umar Sari Guman Par Guzri
تجھ پہ کُھلتے زمیں کے غم کیسے
تیری تو آسمان پر گزری
غم کے آسیب، سائے یادوں کے
کیا نہ خالی مکان پر گزری
عشق تھا یا قیامت صغریٰ
اس دلِ نیم جان پر گزری
ہاتھ چُھوٹا تو آنکھ سے اوجھل
زیست جیسے کمان پر گزری
لوگ سمجھے نہ درد پتھر کا
کیا اذیت چٹان پر گزری
مرنے والا تو مر گیا نرگس
موت پھر خاندان پر گزری
نرگس جہاں زیب
Nargis Jehanzaib

Comments
Post a Comment