Bichad Ke Tujh Se Humara Guzara Mumkin Hai Tumhara Hijar Ho Hum Ko Gawara Mumkin Hai
بچھڑ کے تجھ سے ہمارا گزارا ممکن ہے
تمہارا ہجر ہو ہم کو گوارا ممکن ہے
Bichad Ke Tujh Se Humara Guzara Mumkin Hai
Tumhara Hijar Ho Hum Ko Gawara Mumkin Hai
نہیں ہے چاند مقدر میں غم نہیں ہم کو
گرے گا ٹوٹ کے کوئی ستارہ، ممکن ہے
بھلا دیا مری آنکھوں نے گر ترا چہرہ
بھلا نہ پاؤں کبھی یہ خسارہ، ممکن ہے
میں انتظار کروں گی کہ خود سے آئے تُو
نہیں ہو میری طرف سے اشارہ، ممکن ہے
روبینہ ناز بینا
Robeena Naz Beena

Comments
Post a Comment