Dil e Udas Ko Mil Jaye Ga Qarar Kahein Qubol Hon Tou Yahi Baat Neen Yar Kahein
دلِ اداس کو مل جائے گا قرار، کہیں
قبول ہُوں تو یہی بات تین بار کہیں
Dil e Udas Ko Mil Jaye Ga Qarar Kahein
Qubol Hon Tou Yahi Baat Neen Yar Kahein
یہ کام ہم سے نہ ہو پائے گا کسی صورت
خزاں رسیدہ شجر کو بھی سایہ دار کہیں
جسے بھی دیکھیے ہنستا ہے رونے والوں پر
کوئی نہیں ہے یہاں جس کو غمگسار کہیں
ہمیں تو گھومتے رہنا تھا بس اسی کے گرد
وہ جا چکا ہے تو اب کس کو ہم مدار کہیں
کوئی ولی ہو تو انگلی اٹھائے، بات بھی ہے
گناہگار بھی مجھ کو گناہگار کہیں
ہزار اس ﮐﮯ مراسم نظر کے سامنے ہیں
بتائیں کس طرح اس کو وفا شعار کہیں
کبھی کبھی تو یہ دل چاہتا ہے بعدِ فراق
سسک کے شعر کہیں اور بیشمار کہیں
کومل جوئیہ
Komal Joya

Comments
Post a Comment