Hasb e Taqdeer Ho Gaya Koi Aankh Ka Neer Ho Gaya Koi
حسبِ تقدیر ہو گیا کوئی
آنکھ کا نیر ہو گیا کوئی
Hasb e Taqdeer Ho Gaya Koi
Aankh Ka Neer Ho Gaya Koi
دل کو دیوار کر لیا میں نے
اور تصویر ہو گیا کوئی
اے تردد سے دیکھنے والے
دیکھ دلگیر ہو گیا کوئی
فرطِ حیرت سے کھل گئیں آنکھیں
خواب تعبیر ہو گیا کوئی
سب نے مل کر گرا دیا تھا مگر
پھر سے تعمیر ہو گیا کوئی
دل میں ایسا گڑا، نہ نکلا پھر
آخری تیر ہو گیا کوئی
عمر گزری اسی کے حلقے میں
ایسی زنجیر ہو گیا کوئی
ماہم حیا صفدر
Maham Haya Safdar

Comments
Post a Comment