Humari Kamre Mein Tareeky Lane Lag Gaya Hai Chiragh Dil Se Ta'aluq Nebhany Lag Gaya Hai
ہمارے کمرے میں تاریکی لانے لگ گیا ہے
چراغ دل سے تعلق نبھانے لگ گیا ہے
Humari Kamre Mein Tareeky Lane Lag Gaya Hai
Chiragh Dil Se Ta'aluq Nebhany Lag Gaya Hai
کھڑی تھی ہاتھ میں لے کر میں کب سے مرہم کو
وہ زخم دل کے کسی کو دکھانے لگ گیا ہے
بگاڑنے کے لیے منظرِ محبت کو
زمانہ پھول سے تتلی اڑانے لگ گیا ہے
میں جس کے آنکھوں کے صدقے یہاں پہ آئی ہوں
وہ میرے خواب کسی کو دکھانے لگ گیا ہے
سیدہ تسنیم بخاری
Sayeda Tasneem Bukhary

Comments
Post a Comment