Husn e Nigah e Yaar Mein Aaengy Ya Nahi Hum Bhi Kisi Shumar Mein Aaengy Ya Nahi
حسنِ نگاہِ یار میں آئیں گے یا نہیں
ہم بھی کسی شمار میں آئیں گے یا نہیں
Husn e Nigah e Yaar Mein Aaengy Ya Nahi
Hum Bhi Kisi Shumar Mein Aaengy Ya Nahi
کہتے ہیں جس کو حسنِ سکوں کیفِ آرزو
بانہوں کے اس حصار میں آئیں گے یا نہیں
پی تو لیا ہے ہم نے بھی جامِ وصالِ یار
کہتے ہو کیا خمار میں آئیں گے یا نہیں
توڑے جنہوں نے عہدِ وفا راہِ عشق میں
کیا پھر وہ اعتبار میں آئیں گے یا نہیں
راشد وہ جن کے دم سے تھی پھولوں میں تازگی
وہ لوگ اس بہار میں آئیں گے یا نہیں
راشد ملک
Rashid Malik

Comments
Post a Comment