Ik Shakhs Ke Hone Se Hon Din Raat Mukamal Jo Karta Nahi Hum Se Koi Baat Mukamal
اک شخص کے ہونے سے ہوں دن رات مکمل
جو کرتا نہیں ہم سے کوئی بات مکمل
Ik Shakhs Ke Hone Se Hon Din Raat Mukamal
Jo Karta Nahi Hum Se Koi Baat Mukamal
اس دل کی سزا بنتی ہے بے نام سی الجھن
یوں ہی تو نہیں ہوتی ہے برسات مکمل
تم پاس نہ ہو کر بھی مری جان یہیں ہو
اس طور سے ہوتی ہے مری ذات مکمل
اک چاند کا سائل ہے مرے شہر کا موسم
کرتا ہی نہیں جو کبھی خیرات مکمل
کیوں حاصلِ امید نہیں خواب کا منظر
کیوں لے نہیں جاتا وہ ہمیں ساتھ مکمل
نینوں کی زمیں پر ترے ہونٹوں کا تبسم
کرنے لگا ہے مجھ سے ملاقات مکمل
رابعہ احسن
Rabia Ahsan

Comments
Post a Comment