Itna Ihsan Toh Hum Peh Woh Khudara Karty Apne Haathon Se Jigar Chaak Humara Karty
اتنا احسان تو ہم پہ وہ خدارا کرتے
اپنے ہاتھوں سے جگر چاک ہمارا کرتے
Itna Ihsan Toh Hum Peh Woh Khudara Karty
Apne Haathon Se Jigar Chaak Humara Karty
ہم کو تو درد جدائی سے ہی مر جانا تھا
چند روز اور نہ قاتل کو اشارہ کرتے
لے کے جاتے نہ اگر ساتھ وہ یادیں اپنی
یاد کرتے انہیں اور وقت گزارا کرتے
زندگی ملتی جو سو بار ہمیں دنیا میں
ہم تو ہر بار اسے آپ پہ وارا کرتے
یوں دھندلاتا نہ ہرگز یہ مرا شیشۂ دل
گرد اس کی وہ اگر روز اتارا کرتے

Comments
Post a Comment