Kaise Mumkin Hai Keh Main Tujh Se Juda Ho Jaoun Tu Jo Chahy Tere Honton Ki Dua Ho Jaoun
کیسے ممکن ہے کہ میں تجھ سے جدا ہو جاؤں
تو جو چاہے ترے ہونٹوں کی دعا ہو جاؤں
Kaise Mumkin Hai Keh Main Tujh Se Juda Ho Jaoun
Tu Jo Chahy Tere Honton Ki Dua Ho Jaoun
خواہشیں کیسی ابھر آتی ہیں میرے دل میں
تجھ سے روٹھوں، کبھی خود سے ہی خفا ہو جاؤں
ایسے مت دیکھ مجھے، مجھ سے ذرا فاصلہ رکھ
یہ نہ ہو میں تری آنکھوں پہ فدا ہو جاؤں
کیا تجھے پھر مری چاہت پہ یقیں آئے گا
میں اگر تیری محبت میں فنا ہو جاؤں
روز ملنے کو جو تم _ فرض سمجھ بیٹھے ہو
کیا کرو گے جو کسی روز قضا ہو جاؤں
ہوئی جاتی ہوں میں ہلکان اسی کوشش میں
جو ترے دل کو لبھائے، وہ ادا ہو جاؤں
تیرگی دیکھ کے جی کرتا ہے میرا ناہید
کسی درویش کی کٹیا کا دیا ہو جاؤں
ناہید کیانی
Naheed Kiani

Comments
Post a Comment