Khuwab Toot Jaein Toh Jagna Toh Padta Hai
خواب ٹوٹ جائیں تو
جاگنا تو پڑتا ہے
Khuwab Toot Jaein Toh Jagna Toh Padta Hai
جن سے دل لگایا ہو
کچھ سکون پایا ہو
ان کے پیچھے میلوں تک
بھاگنا تو پڑتا ہے
آنکھ کے کناروں پر
جب نمی اتر آئے
دوستوں کو ہنس ہنس کر
ٹالنا تو پڑتا ہے
جب دعا ہی رد ہو تو
پھر کسی سے کیا شکوہ
بدنصیب لوگوں کو
عشق میں، محبت میں
ہارنا تو پڑتا ہے
فضل الرحمن

Comments
Post a Comment