Kia Janein Kis Simat Hai Rasta , Mud Ke Aana Bhool Gaye Thay Waqt Ki Goud Mein Khud Ko Rakh Kar Wapas Lana Bhool Gaye Thay
کیا جانیں کس سمت ہے رستہ، مڑ کے آنا بھول گئے تھے
وقت کی گود میں خود کو رکھ کر واپس لانا بھول گئےتھے
Kia Janein Kis Simat Hai Rasta , Mud Ke Aana Bhool Gaye Thay
Waqt Ki Goud Mein Khud Ko Rakh Kar Wapas Lana Bhool Gaye Thay
ہم دونوں تھے بہت ضروری، یہ تو کل کی بات ہے جاناں
فکر جہاں میں اک دوجے کو یاد کرانا بھول گئے تھے
یاد ہیں تم کو شام کے وہ پل، ہم دونوں تھے ساتھ میں جب جب
تیری میٹھی باتوں میں ہم آ کر جانا بھول گئے تھے
دیکھ کے تجھ کو مدت بعد یہ آنکھوں کو احساس ہوا ہے
اس دنیا کے چکر میں ہم وقت پرانا بھول گئے تھے
پھر آئینے میں مدت بعد اک چہرہ خاموش کھڑا تھا
بات تو ایسی خاص نہیں تھی، آنکھ چرانا بھول گئے تھے
آنکھیں تو خاموش پڑی ہیں پر لگتا ہے یوں ہچکی سے
جاتے جاتے جانے والے چپ کروانا بھول گئے تھے
روبینہ ناز بینا
Robeena Naz Beena

Comments
Post a Comment