Kisi Ki Sun'ny Nahi Hai Agar Magar Main Ne Jawab Daina Hai Danky Ki Chaot Par Main Ne
کسی کی سننی نہیں ہے اگر مگر میں نے
جواب دینا ہے ڈنکے کی چوٹ پر میں نے
Kisi Ki Sun'ny Nahi Hai Agar Magar Main Ne
Jawab Daina Hai Danky Ki Chaot Par Main Ne
ابھی سے سائے میں جا کے نگوڑا بیٹھ گیا
ابھی تو دل کو لگایا تھا کام پر میں نے
پھر ایک عمر سزا کاٹنی پڑی مجھ کو
نظر ملائی تھی سورج سے لمحہ بھر میں نے
وہاں وہاں پہ محبت کے نقش دیکھیے گا
زمیں پہ پاؤں دھرا ہے جدھر جدھر میں نے
سخن وری تو جدا ایک ذمہ داری ہے
میں سوچتی ہوں، لیا کیوں یہ درد سر میں نے
بھگت رہی ہوں نئی زندگی کا خمیازہ
کہ اپنے ہاتھوں سے کاٹے ہیں اپنے پر میں نے
مرے لیے تو وہ سایہ بھی دھوپ تھا بلقیس
تلاش جس کو کیا تھا شجر شجر میں نے
بلقیس خان
Balqees Khan

Comments
Post a Comment