Muhabbat Se Mukarte Ho Tumhara Masla Kia Hai Muhabbat Phir Bhi Karte Ho , Tumhara Masla Kia Hai
محبت سے مکرتے ہو تمہارا مسئلہ کیا ہے
محبت پھر بھی کرتے ہو، تمہارا مسئلہ کیا ہے
Muhabbat Se Mukarte Ho Tumhara Masla Kia Hai
Muhabbat Phir Bhi Karte Ho , Tumhara Masla Kia Hai
کبھی ہلکی سی آہٹ پر درِ دل کھول دیتے ہو
کبھی دستک سے ڈرتے ہو، تمہارا مسئلہ کیا ہے
اگر گہرائی سے ڈرتے ہو تو تالاب میں اترو
میرے دل میں اترتے ہو، تمہارا مسئلہ کیا ہے
کبھی کہتے ہو _ کتنی خوبصورت ہیں تیری پلکیں
کبھی آنکھوں پہ مرتے ہو، تمہارا مسئلہ کیا ہے
کوئی کھڑکی نہیں کھلتی تو اپنا راستہ بدلو
گلی سے ہی گزرتے ہو، تمہارا مسئلہ کیا ہے
اکرام عارفی
Ikram Aarifi

Comments
Post a Comment