Mujhe Chod Tu Jise Ja Mila , Tujhe Kia Mila Mujhe Umar Bhar Ka Khla Mila Tujhe Kia Mila
مجھے چھوڑ تو جسے جا ملا، تجھے کیا ملا
مجھے عمر بھر کا خلا ملا تجھے کیا ملا
Mujhe Chod Tu Jise Ja Mila , Tujhe Kia Mila
Mujhe Umar Bhar Ka Khla Mila Tujhe Kia Mila
تو گیا تو تجھ پہ وفا کے در سبھی بند تھے
مجھے میکدہ تو کھلا ملا تجھے کیا ملا
میں تیری تلاش میں دور تک تھا بھٹک گیا
مجھے راستے میں خدا ملا تجھے کیا ملا
تیرے بعد جب ہوا آئینوں کے میں روبرو
میرا چہرہ مجھ سے خفا ملا تجھے کیا ملا
ِصفِ دشمناں کو نوید تھی، گویا عید تھی
میرا سر جو تن سے جدا ملا تجھے کیا ملا
میرے قتل پر میری ذات کی ہوئی جانچ جب
میرا شجرہ عشق سے جا ملا تجھے کیا ملا
تو نہیں تھا مظہرِ جاں مگر تیرا نقشِ پا
مجھے رہگزر پہ پڑا ملا تجھے کیا ملا

Comments
Post a Comment