Yeh Mat Samjhiye Jo Munh Peh Ronaq Hai , Muskurane Se Lag Rahi Hai Nahi Nahi Yeh Toh Aik Piyare Ke Lot Ane Se Lag Rahi Hai
یہ مت سمجھیے جو منہ پہ رونق ہے، مسکرانے سے لگ رہی ہے
نہیں نہیں یہ تو ایک پیارے کے لوٹ آنے سے لگ رہی ہے
Yeh Mat Samjhiye Jo Munh Peh Ronaq Hai , Muskurane Se Lag Rahi Hai
Nahi Nahi Yeh Toh Aik Piyare Ke Lot Ane Se Lag Rahi Hai
نجانے کیسی مصیبتوں نے گداگری پر لگا دیا ہے
اشارے پر جو کھڑی ہے لڑکی بڑے گھرانے سے لگ رہی ہے
بتا رہی ہوں کہ زلفِ گستاخ باز آجا، ستا نہ مجھ کو
ہزار جھٹکا ہے میں نے تجھ کو، تُو پھر بھی شانے سے لگ رہی ہے
کبھی دلاسہ دیا نہ جس نے اذیتوں میں گزاری راتیں
وہی اداسی پھر آج میرے گلے بہانے سے لگ رہی ہے
کدھر کو جاؤں کسے بتاؤں کہ کیسے جیون گزر رہا ہے
کیا ہے جب سے یہ عشق میں نے تو ضد زمانے سے لگ رہی ہے
میں رنگ قوسِ قزح کے لاکر تری ادا پر نثار کر دوں
حیا کے آنچل میں لپٹی مہوش حسیں زمانے سے لگ رہی ہے
مہوش ملک
Mehwish Malik

Comments
Post a Comment