Yeh Zindagi Ko Mod Diya Hai Janab Ne Sab Kuch Khuda Peh Chod Diya Hai Janab Ne
یہ زندگی کو موڑ دیا ہے جناب نے
سب کچھ خدا پہ چھوڑ دیا ہے جناب نے
Yeh Zindagi Ko Mod Diya Hai Janab Ne
Sab Kuch Khuda Peh Chod Diya Hai Janab Ne
مٹی کے آب خورے میں اب ڈالیے شراب
شیشے کا جام توڑ دیا ہے جناب نے
یوں بے رخی نے آپ کی ضربیں لگائی ہیں
ماتھا کسی کا پھوڑ دیا ہے جناب نے
جب بھی کتاب دی ہے محبت کی آپ کو
پہلا ہی صفحہ چھوڑ دیا ہے جناب نے
مسلا نہیں ہے پھول میرے دل کے باغ کا
بازو مرا مروڑ دیا ہے جناب نے
چاہت سکنجبیں تو نہیں، جام ـشیر ہے
لیموں کہاں نچوڑ دیا ہے جناب نے
دلچسپیوں سے آپ کی لگتا ہے ان دنوں
میرا خیال چھوڑ دیا ہے جناب نے
کچھ اس طرح فقیر کو دو آنے دیجیے
اس کو لگے کروڑ دیا ہے جناب نے
فقیر اکرام عارفی
Faqeer Ikram Arfi

Comments
Post a Comment