شاعر فرحت عباس شاہ
بک مت بول پیا کے لہجے میں صفحہ 35 36
انتخاب
عروسہ ایمان
عروسہ ایمان
میرا خان پنل سلطان پیا
میرا مذہب دین ایمان پیا
کبھی آن بسو میرے آنگن میں
میرا تم بن گھر ویران پیا
میری آنکھیں بسی اجڑی ہوئی
میرا دل نگری سنسان پیا
کیوں تم بن دنیا بے رونق
کیوں خالی لگے جہان پیا
ہر حال میں زندہ رہ لینا
نہیں اتنا آسان پیا
کچھ آنسو خاموشی اور غم
میرا یہی ہے سب سامان پیا
میں نے جیون تیرے نام کیا
میرے ناواقف انجان پیا
کبھی میرے بارے بھی سوچو
کوئی ڈھونڈو قبرستان پیا
روتا ہے خالی کرسی پر
میرا دھوپ بھرا دالان پیا
میرا مذہب دین ایمان پیا
کبھی آن بسو میرے آنگن میں
میرا تم بن گھر ویران پیا
میری آنکھیں بسی اجڑی ہوئی
میرا دل نگری سنسان پیا
کیوں تم بن دنیا بے رونق
کیوں خالی لگے جہان پیا
ہر حال میں زندہ رہ لینا
نہیں اتنا آسان پیا
کچھ آنسو خاموشی اور غم
میرا یہی ہے سب سامان پیا
میں نے جیون تیرے نام کیا
میرے ناواقف انجان پیا
کبھی میرے بارے بھی سوچو
کوئی ڈھونڈو قبرستان پیا
روتا ہے خالی کرسی پر
میرا دھوپ بھرا دالان پیا
No comments:
Post a Comment