آیا ہے رمضان،مُبارک
اک ماہ کا مہمان،مُبارک
اک ماہ کا مہمان،مُبارک
دُنیا کے ہر اک خِطے میں
ہم سب کی پہچان، مُبارک
ہم سب کی پہچان، مُبارک
آزادی کا ماہ پھر آیا
اہلِ پاکستان،مُبارک
اللہ کو پانے کا جذبہ
چڑھتا ہے پروان،مُبارک
یہ ماہ تو وہ ہے کہ جس میں
اُترا ہے قُرآن مُبارک
اللہ اور بندے میں جو ہو
وہ عہد و پیمان ،مُبارک
آیا ہے تطہیر کا موقعہ
رب کا یہ احسان، مُبارک
سب کا ہی ایمان جُدا ہے
سب کو ہی ایمان،مُبارک
"روزہ خوروں کی مجبُوری
اُن کو سگرٹ پان مُبارک
ایوانوں کا سچ تو یہ ہے
جھُوٹوں کا ایوان،مُبارک
پبلِک اک بوٹی کو ترسے
اُن کو پُوری ران مُبارک
پھرتے ہیں شیطان کے چیلے
قید میں ہے شیطان،مُبارک"
کرلو زادِ راہ اکٹھا
منزل ہو آسان، مُبارک
رب راضی کرنے والوں کو
آُخریٰ کا سامان، مُبارک
ایک صبا سے عاصی کو بھی
جنت کا ارمان،مُبارک
مُحمد سُبُکتگین صبا
اہلِ پاکستان،مُبارک
اللہ کو پانے کا جذبہ
چڑھتا ہے پروان،مُبارک
یہ ماہ تو وہ ہے کہ جس میں
اُترا ہے قُرآن مُبارک
اللہ اور بندے میں جو ہو
وہ عہد و پیمان ،مُبارک
آیا ہے تطہیر کا موقعہ
رب کا یہ احسان، مُبارک
سب کا ہی ایمان جُدا ہے
سب کو ہی ایمان،مُبارک
"روزہ خوروں کی مجبُوری
اُن کو سگرٹ پان مُبارک
ایوانوں کا سچ تو یہ ہے
جھُوٹوں کا ایوان،مُبارک
پبلِک اک بوٹی کو ترسے
اُن کو پُوری ران مُبارک
پھرتے ہیں شیطان کے چیلے
قید میں ہے شیطان،مُبارک"
کرلو زادِ راہ اکٹھا
منزل ہو آسان، مُبارک
رب راضی کرنے والوں کو
آُخریٰ کا سامان، مُبارک
ایک صبا سے عاصی کو بھی
جنت کا ارمان،مُبارک
مُحمد سُبُکتگین صبا
No comments:
Post a Comment