Aayaat e Muhabbat Ki Tilawaqt Nahi Karty Lagta Hai Yahan Log Ibadat Nahi Karty
آیاتِ محبت کی تلاوت نہیں کرتے
لگتا ہے یہاں لوگ عبادت نہیں کرتے
Aayaat e Muhabbat Ki Tilawaqt Nahi Karty
Lagta Hai Yahan Log Ibadat Nahi Karty
یہ قید سکھا دیتی ہے آدابِ محبت
پنجرے میں پرندے بھی شرارت نہیں کرتے
اب وہ بھی کسی بات پہ نالاں نہیں ہوتا
اب ہم بھی کسی بات پہ حیرت نہیں کرتے
بازار میں بیٹھے ہوئے لوگوں کی طرح ہم
اتنا ہے کہ جذبوں کی تجارت نہیں کرتے
یہ سوچ کے اس در پہ پڑا رہتا ہوں عادِس
دیوانے کبھی دشت سے ہجرت نہیں کرتے
امجد عادِس
Amjid Adis

Comments
Post a Comment