Ajeeb Junbish e Lab Hai , Khitab Bhi Na Kare Sawal Kar Ke Mujhe La Jawab Bhi Na Kare
عجیب جنبشِ لب ہے، خطاب بھی نہ کرے
سوال کر کے مجھے لا جواب بھی نہ کرے
Ajeeb Junbish e Lab Hai , Khitab Bhi Na Kare
Sawal Kar Ke Mujhe La Jawab Bhi Na Kare
وہ میرے قرب میں دوری کی چاشنی رکھے
مرے لیے مرا جینا عذاب بھی نہ کرے
کبھی کبھی مجھے سیراب کر کے خوش کر دے
ہمیشہ گمرہِ سحرِ سراب بھی نہ کرے
عجیب برزخِ الفت میں مجھ کو رکھا ہے
کہ وہ خفا بھی رہے اور عتاب بھی نہ کرے
وہ انتظار دِکھائے اس احتیاط کے ساتھ
کہ میری آنکھوں کو محرومِ خواب بھی نہ کرے
وہ رات بھر کچھ اس انداز سے کرے باتیں
مجھے جگائے بھی، نیندیں خراب بھی نہ کرے
ہر ایک شعر میں آذرؔ نقوش ہیں اس کے
مگر وہ خود کو کبھی بے نقاب بھی نہ کرے
راشد آذرؔ
Rashid Aazar

Comments
Post a Comment