Is Chaman Ko Kabhi Sahra Nahi Hone Donga Mar Mitonga , Kabhi Aisa Nahi Hone Donga
اس چمن کو کبھی صحرا نہیں ہونے دوں گا
مَر مِٹوں گا، کبھی ایسا نہیں ہونے دوں گا
Is Chaman Ko Kabhi Sahra Nahi Hone Donga
Mar Mitonga , Kabhi Aisa Nahi Hone Donga
تُو اگر میرا نہیں ہے تو مجھے بھی ضد ہے
میں تجھے بھی کبھی تیرا نہیں ہونے دوں گا
رتجگوں نے مری آنکھوں کی بصارت لے لی
دل ِ بینا تجھے اندھا نہیں ہونے دوں گا
دفن ہو جاۓ گا خود رات کی تاریکی میں
جو یہ کہتا ہے، سویرا نہیں ہونے دوں گا
جب تلک بھی مری پلکوں پہ دیئے روشن ہیں
اپنی نگری میں اندھیرا نہیں ہونے دوں گا
ساقی امروہوی
Saqi Amrohvi

Comments
Post a Comment