Panchi Banon Udti Phiron Mast Gagan Mein Aaj Main Azad Hon Dunya Ke Chaman Mein
پنچھی بنوں اڑتی پھروں مست گگن میں
آج میں آزاد ہوں دنیا کے چمن میں
Panchi Banon Udti Phiron Mast Gagan Mein
Aaj Main Azad Hon Dunya Ke Chaman Mein
میرے جیون میں چمکا سویرا
ہو مٹا دل سے وہ غم کا اندھیرا
ہرے کھیتوں میں گائے کوئی لہرا
یہاں دل پر کسی کا نہ پہرا
رنگ بہاروں نے بھرا میرے جیون میں
آج میں آزاد ہوں دنیا کے چمن میں
دل یہ چاہے بہاروں سے کھیلوں
گوری ندیا کی دھاروں سے کھیلوں
چاند سورج ستاروں سے کھیلوں
اپنی باہوں میں آ کاش لے لوں
بڑھتی چلوں گاتی چلوں اپنی لگن میں
آج میں آزاد ہوں دنیا کے چمن میں
میں تو اوڑھوں گی بادل کا آ نچل
میں تو پہنوں گی بجلی کی پائل
چھین لوں گی گھٹاؤں سے کاجل
میرا جیون ہے ندیا کی ہلچل
دل سے میرے لہر اٹھے ٹھنڈی پون میں
آج میں آزاد ہوں دنیا کے چمن میں
پنچھی بنوں اڑتی پھروں مست گگن میں
آج میں آزاد ہوں دنیا کے چمن میں
حسرت جے پوری
Hasrat Jaipori

Comments
Post a Comment