Rasai Door Talak Asman Mein Dega Woh Taza Barkateinn Mujh Ko Udan Mein Dega
رسائی دور تلک آسمان میں دے گا
وہ تازہ برکتیں مجھ کو اڑان میں دے گا
Rasai Door Talak Asman Mein Dega
Woh Taza Barkateinn Mujh Ko Udan Mein Dega
نمازِ عشق کے آغاز میں نہ سوچا تھا
اذانِ ہجر کوئی میرے کان میں دے گا
ترے بدلتے ہوئے رنگ سے نہیں لگتا
تو میرا ساتھ کسی امتحان میں دے گا
سوال کرتی رہی ایک بدگمان سے میں
کوئی جواب تو اچھے گمان میں دے گا
بہت سی نیکیاں یہ سوچ کر کیے جاؤ
خدا صلے کئی اگلے جہان میں دے گا
کومل جوئیہ
Komal Joya

Comments
Post a Comment