Rutjagon Ka Yeh Silsila Kyun Hai Bakht Mujh Se Khafa Khafa Kyun Hai
رتجگوں کا یہ سلسلہ کیوں ہے
بخت مجھ سے خفا خفا کیوں ہے
Rutjagon Ka Yeh Silsila Kyun Hai
Bakht Mujh Se Khafa Khafa Kyun Hai
جسم سے روح اب جدا کیوں ہے
درمیاں اپنے یہ انا کیوں ہے
زندگی کی جب آرزو ہی نہیں
زندہ رہنے کا فیصلہ کیوں ہے
حشر کے روز پھر سے جینا ہے
موت کا پھر یہ سلسلہ کیوں ہے
منزلیں ہیں جدا جدا تو پھر
راستہ سب کا ایک سا کیوں ہے
کیوں وطن چھوڑنا پڑا تم کو
ہجرتوں کا یہ سلسلہ کیوں ہے
کفر دل سے رجب نہیں نکلا
پھر یہ منہ سے خدا خدا کیوں ہے
رجب چودھری
Rajab Chodhry

Comments
Post a Comment