Wafa Ka Aise Bhi Nuqsan Bharna Padta Hai Lahoo Nichod Ke Deewan Bharna Padta Hai
وفا کا ایسے بھی نقصان بھرنا پڑتا ہے
لہو نچوڑ کے دیوان بھرنا پڑتا ہے
Wafa Ka Aise Bhi Nuqsan Bharna Padta Hai
Lahoo Nichod Ke Deewan Bharna Padta Hai
میں جی رہا ہوں کچھ ایسی اندھیر نگری میں
دِیا جلاؤں تو تاوان بھرنا پڑتا ہے
میں اِس لیے بھی محبت کسی سے لیتا نہیں
اُٹھا بھی لیں تو یہ احسان بھرنا پڑتا ہے
اُٹھاؤ ہی نہیں اِس خواب زار سے کوئی خواب
کہ ایک دن یہ مِری جان بھرنا پڑتا ہے
فقط یہ خاک اُڑانا ہی تو دھمال نہیں
فدا شعور میں وجدان بھرنا پڑتا ہے
سید فدا بُخاری
Sayed Fida Bukhary

Comments
Post a Comment