Ab To Laali Zameen Ki Hairaan Hai Kia Sabhi La'al Yun Ganwaane Hain

Ab To Laali Zameen Ki Hairaan Hai

Kia Sabhi La'al Yun Ganwaane Hain


جو میرے ہم نشیں نہیں بنتے
اب وہ سب حکمراں مٹانے ہیں

جہاں محفوظ خود کو یہ سمجهیں
اِن کے وہ محل اب گرانے ہیں

برہمن خود کو ہیں سمجھتے یہ
اٍن میں شودر یہ سب ملانے ہیں

جہاں بے موت مرتے بچے ہیں
اِن کے بچے وہیں پہ لانے ہیں

اِنہیں معلوم ہو سکے گا پھر
یہاں کس حال آشیانے ہیں

اپنی آنکھوں کے یہ سبھی آنسو
اِن کی آنکھوں میں اب بسانے ہیں

اب تو لالی زمین کی حیراں ہے
کیا سبھی لعل یوں گنوانے ہیں

میرے سب دشمنوں کو مٹنا ہے
پہلے غدار سب بھگانے ہیں

ہم کو ہے کھوکھلا کِیا کیسے
اِن کے کرتوت سب بتانے ہیں

اب بھی قبلہ درست کر لو تم
ورنہ قسمت میں تازیانے ہیں

جن کو بس راج سے محبت ہے
سر وہ بے تاج اب بنانے ہیں

تخت اب تختہ دار ہیں بننے
ظلم سب سولیاں چڑھانے ہیں

ہر بہن اب یہاں یہ پوچھے ہے
ابن قاسم کیا پھر بلانے ہیں

سبھی ماؤں کی آہیں کہتی ہیں
غزنوی بن , یہ بت گرانے ہیں


No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo