Latest Post
Loading...

Suno Ay Chaand Si Larrki

=========
چاند سی لڑکی
=========
انتخاب
اجڑا دل

سنو اے چاند سی لڑکی
ابھی تم تتلیاں پکڑو

یا پھر گڑیوں سے کھیلو
یا پھر معصوم سی آنکھوں میں
ڈھیروں خواب دیکھو تم

فراز ؤ فیض ؤ محسن کی
کتابیں مت ابھی پڑہنا

یے سب لفظوں کے شاعر ہیں

تمہیں الجھا کے رکھ دیں گے

محبت کے لبادے میں
ہوس اور حرص ہوتی ہے

یے انسانوں کی دنیا ہے
مگر ان سے کہیں بڑہ کر

یہاں وحشی درندے ہیں

وہ وحشی جن کی آنکھوں میں

ہوس اور حرص ہوتی ہے

ابھی کچی کلی ہو تم

ابھی کانٹوں سے مت کھیلو

ابھی اپنی ہتھیلی پر
کسی کا نام مت لکھنا

ابھی اپنی کتابوں میں
گلابی پھول مت رکھنا

سنو اے چاند سی لڑکی
سنو اے چاند سی لڑکی


0 comments:

Post a Comment

 
Toggle Footer