Poet Muneer Niazi
Ham Zubaan Mere The Un K Dil Mgar Ache Na The
Manzilein Achi Thi Mere Hum Safar Ache Na The
Jo Khabar Pohnchi Yahan Tak Asal Soorat Mein Na Thi
Thi Khabar Achi Mgar Ehl-E-Khabar Ache Na The
Bastiyoun Ki Zindagi Mein Bezari Ka Zulam Tha
Log Ache The Wahan K Ehl-E-Zar Ache Na The
Hum Ko Khobaan Mein Nazar Aati Thi Kitni Khoobiyan
Jis Qadar Ache Lage The Is Qadar Ache Na The
Is Liye Aai Nahein Ghar Mein Mohabbat Ki Hawa
Is Mohabbat Ki Hawa K Muntzir Ache Na The
Ik Khayal-E-Khaam Hi Murshad Tha In Ka Ay Muneer
Yaani Apne Shehar Mein Ehl-E-Nazar Ache Na The
شاعر منیر نیازی
بک ایک دعا جو میں بھول گیا ماخوذ کلیات منیر نیازی
صفحہ 40 41
بک ایک دعا جو میں بھول گیا ماخوذ کلیات منیر نیازی
صفحہ 40 41
انتخاب اجڑا دل
ہم زباں میرے تھے ان کے دل مگر اچھے نہ تھے
منزلیں اچھی تھی میرے ہم سفر اچھے نہ تھے
جو خبر پہنچی یہاں تک اصل صورت میں نہ تھی
تھی خبر اچھی مگر اہل ۓ خبر اچھے نہ تھے
بستیوں کی زندگی میں بے زری کا ظلم تھا
لوگ اچھے تھے وہاں کے اہل ۓ زر اچھے نہ تھے
ہم کو خوباں میں نظر آتی تھی کتنی خوبیاں
جس قدر اچھے لگے تھے اس قدر اچھے نہ تھے
اس لیۓ آئی نہیں گھر میں محبت کی ہوا
اس محبت کی ہوا کے منتظر اچھے نہ تھے
اک خیال ۓ خام ہی مرشد تھا ان کا اے منیر
یعنی اپنے شہر میں اہل ۓ نظر اچھے نہ تھے
منزلیں اچھی تھی میرے ہم سفر اچھے نہ تھے
جو خبر پہنچی یہاں تک اصل صورت میں نہ تھی
تھی خبر اچھی مگر اہل ۓ خبر اچھے نہ تھے
بستیوں کی زندگی میں بے زری کا ظلم تھا
لوگ اچھے تھے وہاں کے اہل ۓ زر اچھے نہ تھے
ہم کو خوباں میں نظر آتی تھی کتنی خوبیاں
جس قدر اچھے لگے تھے اس قدر اچھے نہ تھے
اس لیۓ آئی نہیں گھر میں محبت کی ہوا
اس محبت کی ہوا کے منتظر اچھے نہ تھے
اک خیال ۓ خام ہی مرشد تھا ان کا اے منیر
یعنی اپنے شہر میں اہل ۓ نظر اچھے نہ تھے
No comments:
Post a Comment