تم ہاتھ ہمارے لے جانا
جب سمجھو کہ کوئ ساتھ نہیَ
تم ساتھ ہمارا لے جانا
جب دیکھو کہ تم تنہا ہو
اور راستے ہیں دشوار بہت
تب ہم کو اپنا کہہ دینا
بے باک سہارا لے جانا
جو بازی بھی تم جیتو گے
جو منزل بھی تم پاؤگے
ہم پاس تمہارے ہوں نہ ہوں
احساس ہمارا لے جانا
اگر یاد ہماری آجائے
تم پاس ہمارے آجانا
بس اک مسکان ہمیں دینا
پھر جان بھی چاہے لے جانا
جب کانچ اٹھانے پڑ جائیں
تم ہاتھ ہمارے لے جانا ۔
No comments:
Post a Comment