Darpok Larki



ڈرپوک لڑکی

ایک دن وہ کہنے لگی
میری حسرت ہے
ایک کپ چائے
آ پکے ساتھ پینے کی
آ پکے خیال میں جینے کی
کتنا رومانٹک ہے نا
چاۓ آ پ کے ساتھ پینا
وہ بولا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس میں
کیا مشکل ہے
آ جاؤ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
آ ج ہی پی لیتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
سڑک کنارے کیفے میں ملتے ہیں۔ ۔ ۔
وہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

وہ چپ رہی
بولی تو رو دی ۔ ۔ ۔ ۔
جو کام خواب میں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ممکن نہیں
وہ حقیقت کا روپ ۔ ۔ ۔
دھارے کیسے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
وہ بولا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
خواب؟؟؟؟؟
ہاں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
چاۓ ٹیبل پہ رکھنا
تکلفاً چینی ڈالنا
ہلانا،ملانا،گھلانا
چمچ کی موسیقی سے ۔ ۔ ۔
دائرے بنانا۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ہر ہر دائرے میں ۔ ۔ ۔ ۔
سو سو بھنور بنانا ۔ ۔ ۔
ہر بھنور میں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
دھڑکنوں کاشور مچانا ۔ ۔ ۔ ۔
پلکیں گِرانا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔!
پلّو اُٹھانا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اضطرار میں ۔ ۔ ۔ ۔
انگلیاں باہم مِلانا
ہموار سانس میں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
دھونکنی چلانا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
پیوستہ ہونٹ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
کپکپانا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
نم ہوتی مٹھی میں ۔ ۔ ۔ ۔
ٹشو دبانا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اف کپوں کا لڑکھڑانا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ایک دوسرے سے ٹکرانا
اور ۔ ۔ ۔ ۔اور ۔ ۔ ۔ ۔
بوجھل پن سے ۔ ۔ ۔ ۔
آ نکھ کُھل جانا
اف اف ۔ ۔ ۔ جو بات خواب میں ممکن نا ہو
وہ حقیقت میں ؟؟؟؟؟

No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo