Koi Chhand Rakh Meri Shaam Par Mera Dil Jaley Tere Naam Par
کوئی چاند رکھ میری شام پر
میرا دِل جلے تیرے نام پر
میرا دِل جلے تیرے نام پر
یہ اکیلےپن کی اداسیاں
یہ فراق لمحے عذاب سے
کبھی دشتِ دل پہ آ رکیں
تیری چاہتوں کے سحاب سے
یہ فراق لمحے عذاب سے
کبھی دشتِ دل پہ آ رکیں
تیری چاہتوں کے سحاب سے
میں ہوں تجھ کو جاں سے عزیزتر
میں یہ کیسے مان لوں اجنبی
تیری بات لگتی ہے وہم سی
تیرے لفظ لگتے ہیں خواب سے
میں یہ کیسے مان لوں اجنبی
تیری بات لگتی ہے وہم سی
تیرے لفظ لگتے ہیں خواب سے
یہ جو میرا رنگ و روپ ہے
یونہی بے سبب نہیں دوستو
میرے خوشبوؤں سے ہیں
سلسلے میری نسبتیں ہیں گلاب سے
یونہی بے سبب نہیں دوستو
میرے خوشبوؤں سے ہیں
سلسلے میری نسبتیں ہیں گلاب سے
اسے جیتنا ہے تو ہمنشیں
یونہی گفتگو سے نہ کام لے
کوئی چاند لاکے جبیں پہ رکھ
لا کوئی گہر تہہِ آب سے
یونہی گفتگو سے نہ کام لے
کوئی چاند لاکے جبیں پہ رکھ
لا کوئی گہر تہہِ آب سے
وہی معتبر ہے میرے لئے
وہ جو حاصلِ دل و جان ہے
وہ جو باب تم نے چرا لیا
میری زندگی کی کتاب سے
وہ جو حاصلِ دل و جان ہے
وہ جو باب تم نے چرا لیا
میری زندگی کی کتاب سے
کوئی چاند رکھ میری شام پر
میرا دِل جلے تیرے نام پر
میرا دِل جلے تیرے نام پر
Comments
Post a Comment