Mujhe Pasand Hai Barishon Ke Baad Ki Geeli Mitti KeBaas Be-Rang Baharon Se Ziyada



مجھے پسند ہے
بارشوں کے بعد کی گیلی مٹی کی باس
بے رنگ بہاروں سے زیادہ
خشک پتوں سے اٹی خزاں
کسی بھی اور موسم سے زیادہ
یخ بستہ اداس جاڑے
اور
برف پوش پہاڑوں کو چھو کر
آنے والی سرد ہوائیں
چاند راتوں سے زیادہ
تاروں بھری راتیں
صبح,سویرے
پرندوں کی آوازوں سے اُٹھ جانا
اور ملجگی رات کو
اجالے میں بدلتے دیکھنا
اداس ,گہری آنکھیں
مجھے پسند ہیں
دل کھول کر قہقہے لگاتے
اندر سے خالی لوگ
کھنکتی ہوئی ہنسی
اور
عمدہ حس مزا ح
مجھے پسند ہے
سیاہ لباس
سرخ لپ اسٹک
آرام دہ جوتے
اور
پرسکون فیشن
سرد ہوا میں
شوخ رنگوں کی گرم شال اوڑھے
بے مقصد تنہا چلنا
اور
چلتے چلتے
وہ سب سوچنا جو کبھی ہوا ہی نہیں
ہلکے رنگ کی جینز کے اوپر
گہرے رنگوں کے کوٹ
اور
سرخ مفلر
شیفون کی کھِلے کھِلےرنگوں کی ساڑھیاں
مجھے پسند ہے
کافی کا خالی مگ لے کر
کسی دور افتادہ ریسٹ ہاؤس کے ٹیرس پر
پہاڑی راستوں کی
پگڈنڈیوں کو تکتے رہنا
مجھے پسند ہیں
پرانے ہندی گانے
جگجیت چترا
اور
پنکج ادھاس کی غزلیں
ستر اور اسی کی دہائی کی
فلموں کے گانے اور
موسیقیت سے بھرپور ڈایئلاگ
پاکیزہ کی صاحب جان
اور
مغل اعظم کی انارکلی
بانو قدسیہ کا راجہ گدھ
اور منٹو کے افسانے
فیض اور فراز کی غزلیں
گلزار ,پروین شاکر
اور محسن نقوی کی شاعری
تہذیب اور رکھ رکھاؤ میں ڈھلی
طوائفوں کے پرانے کردار
نصرت اور راحت کی قوالیاں
آسیب زدہ کھنڈر ,مزار
اور تاریخی ,تہذ یبی عمارتیں
لیکن
اس سب سے بڑھ کر
مجھے پسند ہے
وہ سب
جوآپ کو پسند ہو 
 
رضوانہ انجم

No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo