Tabiyet Aa Gai Tum Par Ye Hairani Mujhe De Do Kharam e Ishq Mein Ik Shaam Selani Mujhe De Do
طبیعت آ گئی تم پر یہ حیرانی مجھے دے دو
خرامِ عشق میں اک شام سیلانی مجھے دے دو
مبارک ہوں تجھے خوشیاں مگر اتنی گزارش ہے
تری بس یاد باقی ہو پریشانی مجھے دے دو
جہاں میں سنگ دل ہوں پر دلِ امید کی خاطر
میں خود سے ہار جاؤں گا جو ویرانی مجھے دے دو
یہ آنسو یوں نہیں جچتے ترے اس چاند چہرے پر
بصد مشکور آنکھوں سے گرا پانی مجھے دے دو
مرزاخان ارشدؔ شمس آبادی
Comments
Post a Comment