Manzil Wo Jhoot Par Khadi Mismar Ho Gai



منزل وہ جُھوٹ پر کھڑی مِسمار ہو گئی
تسلیم کر لو دوست تمہیں ہار ہو گئی
رنگ مقتلوں سے خون کا اب تک نہیں گیا
نفرت نیٔے لہو کی طلَب گار ہو گئی
آبِ حیات پی کے اُٹھایا ہی تھا قدم
چلنے کو ساتھ موت بھی تیّار ہو گئی
روۓ زمیں پہ اب نئی مخلوق کو بسا
آدم کی نسل اے خُدا بیمار ہو گئی
ہم ہی تھے زندگی کی علامت زمین پر
ہم سے ہی زیست برسرِ. پیکار ہو گئی
اچھا تو سُنو یہ ہے محبت کا خلاصہ
تم سے بچھڑ کے زندگی بے کار ہو گئی
ہم نے تب انکسار میں سر کو جُھکا دیا
اونچی ہمارے قد سے جو گُفتار ہو گئی
چہرے َعزیز آۓ نظر جب اُفق کے پار
پِیری میں تیز عُمر کی رفتار ہو گئی
ارشد دعا کو ہاتھ اُٹھاتا ہوں شرمسار
جنّت کی آرزو بھی تو بیوپار ہو گئی
مرزا ارشد علی بیگ
Mirza Arshad Ali Baig

آڈبان پینسلوانیا
Audubon Pennsylvania


No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo