Wisal o Hijar Ke Baham Jo Faisly Hote



قربتیں اور فاصلے
وِصال و ہِجر کے باہم جو فیصلے ہوتے
بہت سے عِشق میں آسان مرحلے ہوتے
بعِید اتنی بھی ہوتیں نہ منزلیں جاناں
قدَم ملا کے کبھی دو قدَم چلے ہوتے
بِچھڑ کے آج یہ احساس ہو گیا ہم کو
کہ کاش پہلے کبھی ہم نہیں مِلے ہوتے
یہی بہت تھا تُجھے دُور دُور سے مِلتے
قریب آ کے بھی گر اِتنے فاصلے ہوتے
ہمارے ساتھ نہ ہوتیں یہ وحشتیں ارشد
جُدائیوں کے اگر ہم. میں حوصلے ہوتے
مرزا ارشد علی بیگ
Mirza Arshad Ali Baig

آڈبان پینسلوانیا
Audubon Pennsylvania


No comments:

Post a Comment

Featured post

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo

Main tumko bhool jaonga lekin yeh shart hai Gulshan mein chal ke phool se khushbo juda karo